ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی حکومت کی جانب سے اہم اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے اہم اعلان

سعودی حکومت نے وائی فائی  کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ملک بھرمیں 60 ہزار مقامات پرمفت وائی فائی فراہم کرنےکااعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اب یہ اہم اعلان سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ شہریوں کومسجد الحرام،مسجدنبویؐ،اسپتالوں، مالز اور عوامی پارکس میں مفت وائی فائی تک رسائی حاصل ہوگی۔

Facebook Comments