منگل 23 اپریل 2024

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کتنے ہزار روپے تک کا اضافہ؟

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کتنے ہزار روپے تک کا اضافہ؟

عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا 125 کی قیمت میں 2000 روپے تک بڑھادیئے گئے ہیں، جس کے بعد ہنڈا 125سی سی کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہنڈا 70 سی سی موٹر بائیک کی قیمت میں بھی 1600 روپے تک اضافہ کیا ہے، جس کے بعد موٹر سائیکل کی نئی قیمت 79 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 1 جنوری 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔

اس سے قبل ہنڈا نے یکم اگست 2020 کو بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تبدیلی کی تھی۔

Facebook Comments