بدہ 24 اپریل 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام کی جانب گامزن ہے اور ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (اتوار) سے کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے شروع ہوگا

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز کو جیت کی بدولت سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ اتوار سے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ میں اب تک انجری کی وجہ سے کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہ لینے والے کپتان بابر اعظم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے جس کے باعث مداح خاصے افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم نے نئے سال سے متعلق مداحوں کو کیا پیغام دیا؟

 کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط تھی تاہم وہ ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مینجمنٹ انہیں جلد بازی میں کھلا کر خطرہ مول لینا نہیں چاہتی کیونکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز بھی قریب ہے۔ 

Facebook Comments