جمعرات 25 اپریل 2024

بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کا دورہ، اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کا دورہ، اب وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے صدر اورسابق کپتان ساروو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

ساروو گنگولی کو آج صبح ورک آؤٹ کے بعد دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر کولکتہ کے ہسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں داخل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کب سے شروع ہو گا؟

 ہسپتال ذرائع کے مطابق گنگولی کے تمام ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں اور ان کی حالت کافی بہتر ہے، ان کی انجیوپلاسٹی کی جائے گی جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ریلیز کردیا جائے گا۔ 

Facebook Comments