ھفتہ 20 اپریل 2024

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

نواب شاہ کے علاقے بلال کالونی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کی نیند سلادیا۔

پولیس کے مطابق بلال کالونی باندھی میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر خاتون اوراس کے شوہرسکندر شاہ کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے دوسال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

  اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

Facebook Comments