جمعہ 29 مارچ 2024

سعودی عرب میں نئے منصوبوں کا اعلان جلد متوقع

سعودی عرب میں نئے منصوبوں کا اعلان جلد متوقع
فوٹو : رائٹرز

ریاض:(دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے خلائی شعبے میں ترقی کی غرض سے خلائی کمیشن شراکت داری کے معاہدوں کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلائی شعبے میں ترقی سے متعلق منصوبہ تجویز مکمل ہونے پر منظوری کے لیے سعودی حکومت کو جمع کروایا جائے گا جس کے بعد اس پر عملدرآمد ہوگا۔

سربراہ خلائی کمیشن شہزاد سلطان بن سلمان نے گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کمیشن کے مختلف معاہدوں پر اشتراک کے حوالے سے اعلان کیا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ مشترکہ معاہدہ سائنسی تحقیق میں ترقی اور خلائی انڈسٹری میں جدت کے نئے راستے کھولے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں برطانوی خبررساں ادارے کا کہنا تھا سعودی عرب خلائی شعبے میں ترقی کی غرض سے 8 ارب ڈالر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی خلائی کمیشن سال 2018 میں شاہی فرمان کے تحت قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد خلائی شعبے میں تحقیق اور صنعتی سرگرمیوں کو متحرک کرنا تھا۔

سعودی خلائی کمیشن کی سربراہی شہزادہ سلطان کر رہے ہیں جو خلا میں جانے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔

Facebook Comments