جمعہ 29 مارچ 2024

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان
فوٹو : رائٹرز

کراچی :(دھرتی نیوز) شہر میں سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے آج موسم سرد اور خشک جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج آئندہ چند روز میں ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے تجاوز کرسکتی ہیں جبکہ آج موسم سرد، خشک اور ہوا معمول سے تیز چلنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی، صبح کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک دیگر علاقوں کے موسم کا حال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے منگل تک بالائی علاقوں میں 2021 کی پہلی بارش اور برفباری کا امکان ہے، آج داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا جس کے باعث آج شام سے منگل کے درمیان گلگت بلتستان اور کوہستان میں بارش اور بافباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسہرہ، سوات، دیر، کوہاٹ، پشاور، کرم میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور پیر ،منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میانوالی، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ کل اور پرسوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محمکے کی جانب سے راولپنڈی، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین میں موسلا دھار بارش متوقع یے جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Facebook Comments