جمعرات 28 مارچ 2024

کرونا نے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

کرونا نے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد:(دھرتی نیوز) پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 53 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید دو ہزار دو بہتر نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 392 کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 2 ہزار سے زائد مثبت آگئے، ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.11 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 663 ہے جس میں سے ایک ہزار 784 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

کرونا وائرس نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 53 مریضوں کی جان لے لی جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 311 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز 4 لاکھ 86 ہزار 634 رپورٹ ہوئے جس میں سے 4 لاکھ 40 ہزار 660 کرونا مریض صحت یاب ہوگئے۔

Facebook Comments