جمعہ 19 اپریل 2024

بزدار حکومت شوباز دور کے زخموں کا مداوا کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

بزدار حکومت شوباز دور کے زخموں کا مداوا کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کی کاوشوں سے معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں، یہ حکومت شوباز دور کے زخموں کا مداوا کر رہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مالی مشکلات کا مقابلہ حکمت عملی کے ساتھ کیا۔ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا اور اس کے باوجود وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد اضافہ اور دیگر عوام دوست اقدامات کیے گئے ہیں۔ بزدار حکومت کی ان کاوشوں اور محنت ہی کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بے دردی سے عوامی پیسہ لوٹا۔

پنجاب کو 1200 ارب روپے کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے عوام کو جو معاشی گھاؤ دیے ہیں بزدار حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔

Facebook Comments