جمعہ 29 مارچ 2024

بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر سے بھی مہنگا ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر سے بھی مہنگا ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
فوٹو : رائٹرز

کراچی (دھرتی نیوز) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایک بٹ کوائن 33 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرگیا۔

کوائن ڈیسک کے مطابق ہفتے کی شام کو ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور پہلی بار 30 ہزار ڈالر (48 لاکھ 30 ہزار روپے) کی سطح پر پہنچا۔ بٹ کوائن نے یہیں پر بریک نہیں لگائی اور ایک اور نئی سطح عبور کرگیا۔

ہفتے کی شام تک بٹ کوائن کی قیمت 33 ہزار ڈالر سے بھی بڑھ گئی اور یہ 33 ہزار 800 ڈالر (54 لاکھ 50 ہزار روپے) سے بھی مہنگا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار ڈالر تھی۔

Facebook Comments