منگل 23 اپریل 2024

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ عہدے سے سبکدوش

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ عہدے سے سبکدوش
فوٹو : رائٹرز

کراچی:(دھرتی نیوز) ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

ذرایع کے مطابق ایئر کموڈور عثمان غنی 31 دسمبر کو پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوئے، عثمان غنی 2018 سے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ تھے۔

عثمان غنی پی آئی اے طیارہ حادثے کی بھی تحقیقات کر رہے تھے، انھوں نے حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی، ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ چکی تاہم تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے۔

ترجمان وزارت ہوا بازی عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ ایئر کموڈور عثمان غنی ملازمت مکمل ہونے پر 31 دسمبر کو ایئر فورس سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، اس لیے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عثمان غنی کو پہلے ہی ایکسٹینشن دی جا چکی تھی۔

ذرایع کا کہنا ہے ایئر کرافٹس انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ کے لیے نئے ناموں پر غور جاری ہے۔

Facebook Comments