جمعرات 25 اپریل 2024

لاہور میں گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ،یہ کام کس طرح کیا جارہا ہے؟

لاہور میں گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ،یہ کام کس طرح کیا جارہا ہے؟
فوٹو : رائٹرز

 لاہور(دھرتی نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں گاڑیوں کی غیر قانونی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،جہاں مختلف شہروں سے گاڑیاں لاکر گلیوں اور سڑکوں پر کھڑی کرکے فروخت کی جارہی ہیں، شہری گھروں کے باہر اور مین بلیوارڈ کی آف روڈز پر گاڑیوں کی خرید وفروخت میں مصروف ہیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کارڈیلر ایسوسی ایشن اس صورتحال سے بہت پریشان ہے اور انہوں نے گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی خریدوفروخت سے جعلی کاغذات اور جعلی کرنسی کی شکایات بڑھ رہی ہیں کیونکہ دوسرے شہروں سے آنے والے شہری غیر قانونی طور پر گاڑیاں فروخت کرتے ہیں۔

Facebook Comments