جمعہ 26 اپریل 2024

سپین میں اسلامی تعلیم کی کلاسز کو مزید سنٹرز اور سکولوں تک بڑھانے کا فیصلہ

سپین میں اسلامی تعلیم کی کلاسز کو مزید سنٹرز اور سکولوں تک بڑھانے کا فیصلہ
فوٹو : رائٹرز

بارسلونا(دھرتی نیوز ڈیسک)سپین کے صوبہ کاتالان میںمحکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں شروع کی جانے والی اسلامی تعلیم کی کلاسز کو مزید سکولز اور سنٹرز تک بڑھایاجائے گا۔

اس سے قبل اسلامی تعلیمات کی کلاسز بارسلونا، بیکس یوبریگات، خرونا، تاراگونا، میں شروع کہ گئیں تھیں۔

یورپ پریس کے مطابق محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ماتے ایمرچ کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ بہت سی درخواستوں کے بعد کیاگیاہے۔

پرائمری کے پہلے سال اور ای ایس او کے طالب علموں کو دینی تعلیم دی گئی۔

کلاسز ان سکولوں میں شروع کی جائیں گی جہاں زیادہ تعداد میں طالب علم موجود ہوں گے۔اس سے قبل کاتالونیا میں اسلامی تعلیم کے حوالے سے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں ۔

سنہ 2019 میں 22 فیصد کیتھولک، 1.1فیصد اسلامی، 0.52فیصد ایونجیکل، 0.01فیصد یہودی مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں دی گئیں تھیں۔

2020 خودکش حملہ فری سال قرار، سی ٹی ڈی کی پراگریس رپورٹ جاری

Facebook Comments