‘وزیراعظم کو عوام کی نہیں صرف اپنی ATM’sکی فکر ہے’ مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو پیغام
فوٹو : رائٹرز
کراچی(دھرتی نیوز) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام کی نہیں صرف اپنے اے ٹی ایمز بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔
دھرتی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے وفاقی حکومت پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، سندھ میں صنعتی سرگرمیاں دم توڑتی نظر آتی ہیں،ٹرانسپورٹ کا نظام بھی دگرگوں ہے مگر وفاقی حکومت” سب اچھا ہے” کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ ایک بار پھر نیب پر برس پڑے،کھری کھری سنادیں
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کومطلوبہ گیس فراہم نہ کرکے وفاق آئین سے صریحاً روگردانی کر رہی ہے وزیراعظم صرف اپنی اے ٹی ایمز کو بچارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments