منگل 23 اپریل 2024

برف پر کبڈی،کالام میں منعقد منفرد مقابلے کب شروع ہونگے؟آپ بھی جانیں

برف پر کبڈی،کالام میں منعقد منفرد مقابلے کب شروع ہونگے؟آپ بھی جانیں
فوٹو : رائٹرز

کالام(دھرتی نیوز)خیبرپختونخوا کی وادی کالام میں تیسرے برس سنو کبڈی کا میلہ 5 جنوری کو سجے گا، منفرد کبڈی ٹورنامنٹ میں متعدد ٹیمیں  حصہ لیں گی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وادی کالام میں زمانہ قدیم سے بچے اور بڑے کبڈی شوق سے کھیلتے آئے ہیں، مگروقت کے ساتھ ساتھ  دیگر روایتی کھیلوں کی مانند  کبڈی کا کھیل بھی معدومیت کے راستے پر گامزن رہا۔ اس کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے وادی کالام کے چند نوجوانوں اس کو نئے انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ہر سال برفباری کے بعد یہ میلہ ضرور سجتا ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق اس مرتبہ کبڈی کے ساتھ دیگر روایتی کھیلوں کو بھی شامل کیا جائے گا جس میں ’ریسلنگ‘ کی مقامی شکل بھی شامل ہے،اس کا آغاز مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا تھا مگر اس سال ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی ہوٹل انڈسٹری نے بھی اس میں تعاون کیا ہے۔

Facebook Comments