منگل 23 اپریل 2024

سعودی عرب اور کویت کے مابین رابطہ بحال ہوگیا

سعودی عرب اور کویت کے مابین رابطہ بحال ہوگیا

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ اپنی فضائی، زمینی اور سمندری سرحدوں کو دوبارہ کھول دے گا۔  یہ اقدام تنازعہ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے دوحہ کا بائیکاٹ شروع کیا۔ 

شیخ احمد ناصر الصباح نے سرکاری ٹی وی پر بتایا ،”(امیر) شیخ نواف کی تجویز کی بنیاد پر ، آج شام سے مملکت سعودی عرب اور ریاست قطر کے مابین فضائی حدود اور زمین و سمندری سرحدیں کھولنے پر اتفاق ہوا۔”بیان میں کہا گیا کہ یہ معاملہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد سے کویتی وزیر خارجہ کے ٹیلیفونک رابطوں کے نتیجے میں طے پایا ہے. 

یہ اعلان شاہ سلمان کی زیر صدارت العلاء میں جی سی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ 

قطری ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو سعودی عرب میں ہونے والے خلیجی سربراہ اجلاس میں قطری وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کریں گے۔قطر کا بائیکاٹ کا آغاز 2017 میں قطر کی جانب سے شدت پسند گروپوں کی حمایت پر کیا گیا تھا۔

Facebook Comments