جمعہ 29 مارچ 2024

ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر امریکا کا سخت رد عمل

ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر امریکا کا سخت رد عمل

امریکا نے ایران کے یورینیم افزودگی کے اعلان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے اعلان کو جوہری بھتہ خوری مہم کو بڑھانے کی واضح کوشش قرار دے دیا۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ کوشش ہمیشہ ناکام رہےگی، ہم  پُراعتماد ہیں کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کسی بھی نئی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی اور رپورٹ کرےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے  ایران کا یورینیم افزودگی کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے، ایران نے فاردو Fordow پلانٹ پر 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنا شروع کردی ہے۔

Facebook Comments