جمعہ 26 اپریل 2024

دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں الیکٹرک کاروں کی فروخت پٹرول والی گاڑیوں سے زیادہ ہوگئی

دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں الیکٹرک کاروں کی فروخت پٹرول والی گاڑیوں سے زیادہ ہوگئی
فوٹو : رائٹرز

اوسلو(دھرتی نیوز) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے اور ناروے اس حوالے سے دنیا بھر میں بازی لے گیا ہے جہاں الیکٹرک کاروں کی مانگ پٹرول والی گاڑیوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ناروے میں گزشتہ سال جتنی کاریں فروخت ہوئیں ان میں 54فیصد الیکٹرک کاریں تھیں۔

ناروے میں 2019ءمیں الیکٹرک کاروں کی فروخت 42.4فیصد تھی جو 2020ءمیں بڑھ کر 54.3فیصد ہو گئی ہے اور یہ بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اس اضافے کے ساتھ ناروے دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت پٹرول والی گاڑیوں سے زیادہ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے ان ممالک میں شامل ہے جن کا عزم ہے کہ وہ 2025ءتک پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں سے مکمل نجات حاصل کر لیں گے۔

Facebook Comments