جمعہ 29 مارچ 2024

مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ عمران خان کی گردن تک پہنچ چکا ہے، صرف دو انگلیوں کا فاصلہ ہے: اکرم درانی

مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ عمران خان کی گردن تک پہنچ چکا ہے، صرف دو انگلیوں کا فاصلہ ہے: اکرم درانی
فوٹو : رائٹرز

بنوں(دھرتی نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم دوستی اور دشمنی دونوں ہی نبھانا جانتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ عمران خان کی گردن تک پہنچ چکا ہے، صرف دو انگلیوں کا فاصلہ ہے

بنوں میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےاکرم خان درانی نے کہا  کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج لندن میں ہیں، اُن پر اُن کے خاندان پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بنوں اور لکی مروت کے عوام کے لیے ترقیاتی پیکیج دیا، نواز شریف نے بنوں ایئرپورٹ کی منظوری دی تھی، جو اس حکومت نے ختم کردی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے جنوبی اضلاع کے لوگوں سے کہوں گا کہ اگر تمہیں اپنی مٹی سے محبت ہے توتحریک انصاف  میں مت جانا۔آج کے جلسے میں موجود عوام کی تعداد بتارہی ہے کہ حکومت چلی گئی، کمر توڑ مہنگائی نے عوام اور تاجروں کا جینا حرام کردیا ہے۔

Facebook Comments