جمعرات 25 اپریل 2024

” اب ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے ۔ ۔ ۔ ” انصار عباسی نے آواز بلند کردی

” اب ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے ۔ ۔ ۔ ” انصار عباسی نے آواز بلند کردی
فوٹو : فائل
اسلام آباد (دھرتی نیوز) سینئر صحافی انصار عباسی نے ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے کے اشتہارات چلانے کے خلاف آواز اٹھادی ۔
دھرتی نیوز کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر انصار عباسی نے لکھا کہ “اب ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے کے اشتہار بھی چلنے لگے۔ لیکن اس بیہودگی کو کون روکے گا؟؟

ابتدائی طورپر اشتہار کی مزید تفصیلات تو معلوم نہ ہوسکیں لیکن ایک صارف نے اس موقف کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ
” گزشتہ رات فیملی کیساتھ ٹی وی دیکھتے میں نے بھی یہ اشتہار دیکھا اور طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “مدینہ کی ریاست” کی طرف اس پیش قدمی پر بہت شرمندہ ہوئی، شرم اور۔۔۔”۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے۔

اس پر حامد محمود نے لکھا کہ “ان ٹی وی چینلز پر صرف اپوزیشن کے لیے پابندیاں ہیں۔ باقی سب کچھ چل رہا ہے، چاہے وہ بےہودگی ہو یا ڈراموں میں فحاشی و عریانی اور اسلامی معاشرے کی تباہی ۔یہی تو تبدیلی ہے اصل میں یہی نیا پاکستان ہے”۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ”اخبارات میں تو کئی دہائیوں سے چھپ رہے ہیں”۔

سجاد فاروق نے لکھا کہ ” بےہودگی تو صبح 8 بجے پورے زور و شور سے شروع ہوجاتی ہے۔ پیمرا تو اب صرف ایک ادارہ ہے جو نفع کا کام کر رہا ہے نہ نقصان ۔ خاموشی سے کسی کونے میں پڑا فیڈر منہ میں لئے اونگھ رہا ہے”۔

رمضان نے موقف اپنایا کہ “مولانا طارق جمیل صاحب روکے گا اُنہوں نے اس وزیراعظم عمران خان پر بھروسہ کیا کہ وہ ریاست مدینہ قائم کریں گے اُنہیں اب وزیراعظم صاحب سے کہنا چائیے کہ ٹیلی ویژن پر بےھودگی کے اشتہارات بند ھونے چائیے عدالت عظمی بھی ازخود نوٹس لیکر اسلامی تعلیمات کی نفی کو روک سکتی ہے”۔

سیف شاہ کا کہنا تھا کہ ” جعلی حکیموں کو جیل میں ڈالیں تو اشتہار آنابھی بند ہوجائیں گے اور عوام کے گردے بھی خراب ہونے سے بچ جائیں گے”۔

ثانیہ نے لکھا کہ ” دیواروں پر لکھے اشتہار بھی صاف کرائیں پھر، ٹی وی پر تو پھر بھی کبھی کبھار دکھتا ہو گا”۔

Facebook Comments