جمعہ 29 مارچ 2024

2023 تک فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ، گورنر پنجاب

2023 تک فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ، گورنر پنجاب
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ 2023 تک فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی ،پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں،ان کی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرورسے معاون خصوصی شہبازگل نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی اورحکومتی امورپر بات چیت ہوئی،دونوں رہنماﺅں نے پی ڈی ایم کو 2023 کے عام انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیدیا۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کاکہناتھا کہ وزیراعظم شفاف اوربلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مسائل کاحل مذاکرات ہیں،لانگ مارچ اوردھرنے نہیں۔

 معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے،پی ڈی ایم کاایجنڈاملکی وقومی مفادات کاتحفظ نہیں،صرف اپنابچاو¿ہے،اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت خوفزدہ نہیں ہوگی۔

Facebook Comments