جمعہ 29 مارچ 2024

کیمیکل قبضہ میں لینے سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے کلکٹر کسٹم لاہور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا

کیمیکل قبضہ میں لینے سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ نے کلکٹر کسٹم لاہور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)سپریم کورٹ نے کیمیکل قبضہ میں لینے سے متعلق کیس میں کلکٹر کسٹم لاہور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیااور کیمیکل قبضہ میں لینے سے متعلق کیس کا معاملہ کسٹم حکام کو واپس بھیج دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیاکہ کیا کسٹم حکام نے کیمیکل قبضہ میں لینے کا کوئی حکم جاری کیا؟

،وکیل نے کہاکہ کیمیکل لیبارٹری کروانے اور معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث حکم جاری نہیں کیا جاسکا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ سامان قبضے میں لینے کے باوجود 3سال تک کوئی حکم جاری کیوں نہیں ہوا؟۔کسٹم حکام کا یہ رویہ بڑی زیادتی ہے۔

Facebook Comments