جمعہ 29 مارچ 2024

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر،3ملزمان کوسزائےموت

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر،3ملزمان کوسزائےموت

اسلام آباد(دھرتی نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے پر 3 ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے فیصلہ سنایا۔ ملزم پروفیسر انوار کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

تین ملزمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

عدالت نے ٹرائل مکمل کر کے 15دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا اور مقدمہ کئی سال سے زیر سماعت تھا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حکنامے میں لکھا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توہین رسالت، توہین مذہب، انسداد دہشت گردی اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت 19 مارچ 2017 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

چار ملزمان پروفیسر انوار احمد، ناصر احمد، عبدالوحید اور رانا نعمان رفاقت گرفتار ہوئے جبکہ چار ملزمان طیب سردار، راؤ قیصر شہزاد، فراز پرویز اور پرویز اقبال مفرور ہیں۔

Facebook Comments