جمعہ 29 مارچ 2024

شہباز گل نے مریم نواز کی کوئٹہ میں میوزک انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو شئیر کردی

شہباز گل نے مریم نواز کی کوئٹہ میں میوزک انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو شئیر کردی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس میں مریم نواز کو دیگر لیگی رہنماوں کے ساتھ بلوچ لوک میوزک سنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں شہباز گل نے لکھا ہے کہ ’یہ ہے محترمہ مریم صفدر اور رموٹ کنٹرول رشید صاحب کی اصلیت۔

کوئٹہ میں افسوس اور مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بعد میوزک اور انجوائمنٹ۔ کیسے کر لیتی ہیں آپ اتنی منافقت‘۔ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں مریم نواز کے ساتھ دیگر لیگی رہنماوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments