جمعہ 19 اپریل 2024

سانحہ مچھ پر نواز شریف بھی میدان میں آگئے،حکومت کو کھری کھری سنادیں

سانحہ مچھ پر نواز شریف بھی میدان میں آگئے،حکومت کو کھری کھری سنادیں
فوٹو : فائل

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں لیے بیٹھے مظلوم لوگ ایسے سنگدل انسان کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں ’بلیک میلر‘ کہہ کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ  چند جرنیلوں کی بخشش سے وزیراعظم بننے والا کبھی عوام کا درد محسوس نہیں کر سکتا،اپنے پیاروں کی میتیں لیے بیٹھے مظلوم لوگ ایسے سنگدل انسان کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں ’بلیک میلر‘ کہہ کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا بیان شیئر کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کیا اس پتھر دل شخص کو مسلط کرنے والوں کو بھی کوئی ندامت ہے؟

Facebook Comments