جمعہ 29 مارچ 2024

این ٹی ڈی سی میں فالٹ کے بعد سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رات گئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں آنے والے ٹیکنیکل فالٹ کے بعد سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔

رات گئے ملک بھر میں آنے والے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں بجلی بحال بھی کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پاور عمر ایوب خان بجلی کی بحالی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی سی میں آنے والے تکنیکی فالٹ کے بعد اب سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے فنی خرابی کو جلد دور کر لیا جائے گا، عوام پریشان نہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال پر نظر رکھےہوئے ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔

معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ بجلی واپس آجائے گی، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس میں وزیر برائے بجلی عمرایوب چند ہی منٹوں میں ہیڈ کوارٹر پہنچ کر بجلی بحالی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔

Facebook Comments