جمعہ 26 اپریل 2024

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر انتقال کر گئے

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے۔

کھوکھر فیملی کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔

حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے کھوکھر ہاؤس کورال چوک میں ادا کی جائے گی۔

حاجی نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد تھے۔

Facebook Comments