ھفتہ 20 اپریل 2024

سام سنگ کی یہ منفرد ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی

سام سنگ نے ایسا ٹی وی ریموٹ تیار کیا ہے جسے چلانے کے لیے بیٹریز یا سیل کی ضرورت نہیں بلکہ وہ سولر پاور سے کام کرے گا۔

مگر سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ اس ریموٹ کنٹرول کو گھر کے اندر کی روشنی سے بھی چارج کیا جاسکے گا۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے یہ منفرد ڈیوائس ٹی وی بزنس میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس ریموٹ کو سولر سیل ریموٹ کنٹرول کا نام دیا گیا ہے، جس میں ایک چھوٹا سولر پینل موجود ہے، جو سورج کی روشنی کے ساتھ گھر کی روشنی سے بھی چارج ہوسکتا ہے۔

اسی طرح یو ایس بی سپورٹ بھی موجود ہے تاکہ کیبل سے بھی چارج کیا جاسکے۔

سام سنگ کا کہنا تھا کہ اس کا تخمینہ ہے کہ اس ریموٹ سے 7 برسوں کے دوران لگ بھگ 10 کروڑ بیٹریوں کے فضلے کی روک تھام میں مدد مل سکے گی۔

یہ ریموٹ کنٹرول بھی ری سائیکل پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے 2021 میں اسے زیادہ تری ٹی ویز کے ساتھ دیا جائے گا۔

اس ٹی وی ریموٹ کو سام سنگ کی جانب سے سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے ٹی وی بزنس میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

Facebook Comments