جمعرات 25 اپریل 2024

بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کو سلامتی کونسل کی 2 اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور اور ایٹمی عدم پھیلاو کی کمیٹیوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا۔ ان کمیٹیوں کے رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی1267کی چیئرمین شپ نہ مل سکی۔ بھارت سلامتی کونسل کی کمیٹی1540کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا۔

کمیٹی1267کا تعلق القاعدہ اور داعش پرپابندیوں کا اختیار رکھتی ہے۔ کمیٹی1540ایٹمی عدم پھیلاؤ اور افغان امور سے متعلق ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کے15ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔

ووٹ نہ دینے والے ممالک نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے چیئرمین شپ کے لیے سرتوڑ کوشش کی مگر اسے ناکامی ملی۔ پاکستان نے گزشتہ سال دونوں کمیٹیوں کو4بھارتی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔ یہ بھارتی شہری کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی حمایت کرتے تھے۔

پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا۔

کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاو سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں ہے۔ دریں اثنا بھارت افغان امور سے متعلق کمیٹی کا سربراہ بھی نہ بن سکا

رکن ممالک کے مطابق بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔

Facebook Comments