جمعرات 25 اپریل 2024

اس بار پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں کون کونسے کھلاڑی نظر آئیں گے ؟کرکٹ مداحوں کے دلچسپی کی خبرآگئی

ملتان سلطانز

لاہور (دھرتی نیوز)ملتان سلطانز نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کو سلور کیٹگری، پلاٹینم کیٹگری میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کرس لین کو منتخب کر لیا، سلور کیٹگری میں فاسٹ باو¿لر سہیل خان، بلے باز صہیب مقصود، فاسٹ باولر صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹگری میں ملتان سلطانز نے شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کرلیا، ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ کا انتخاب کیا ہے۔

ملتان سلطانز کےحتمی اسکواڈمیں شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھنی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔

Facebook Comments