جمعہ 19 اپریل 2024

آج کون سے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

دھند

اسلام آباد (دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع میں دھند جبکہ ملک کے باقی حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر کے روز) پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ ، نارووال ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، ساہیوال، خان پور اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع اور اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

اداکارہ کنزا ہاشمی کی ’لیک ویڈیو‘ ریلیز
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج گھوٹگی، خیر پور، سکھر اور لاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی جبکہ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

Facebook Comments