منگل 23 اپریل 2024

کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ، امریکا بھر میں تنقید جاری

کیپیٹل ہل

کیپیٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے حملے کی امریکا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔

کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر نے ٹرمپ کو ناکام رہنما قرار دے دیا۔

امریکی حکام کی جانب سے حملہ کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔

دھاوا بولنے والے مبینہ ماں اور مسلح بیٹے کی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں۔

کیپیٹل ہل حملے کے بعد ڈیموکریٹس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔ اسپیکر نینسی پلوسی کہتی ہیں کہ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے تیار ہیں، مواخذے پر ایوان نمائندگان میں منگل سے قبل ہی رائے شماری کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت کی توثیق کے لیے بلائے گئے کانگریس کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول کر پارلیمنٹ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

اس موقع پر پولیس کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہو گئے تھے۔

Facebook Comments