جمعرات 18 اپریل 2024

پی ڈی ایم کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی

جلسہ منسوخی

مالاکنڈ(دھرتی نیوز) پی ڈی ایم کے ظفر پارک میں جلسہ منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دھرتی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں میں تلخ کلامی ہوئی ،جلسے کے میزبان ہمایوں خان اور جے یو آئی رہنماﺅں میں تلخ کلامی ہوئی،ذرائع کاکہناہے کہ ہمایوں خان اپنا موبائل فون بند کرکے جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے ۔

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کا بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسہ منسوخ کردیاہے، ظفرپارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے ،جی ٹی روڈ پر پاور شو ہوگا ۔

Facebook Comments