جمعرات 18 اپریل 2024

حکومت اس قدر گر چکی ہے کہ خواتین کے ذریعے مخالفین پر وار کررہی ہے ،طلال چودھری

اسلام آباد(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ حکومت اس قدر گر چکی ہے کہ وہ خواتین کے ذریعے مخالفین پر وار کررہی ہے ۔

دھرتی نیوز کے مطابق طلال چودھری کاکہناتھا کہ میرے اوپر تشدد میں بھی مخالفین ملوث تھے ،میرے تشدد پر پارٹی اور میرا موقف سامنے ہے ،

لیگی رہنما نے کہاکہ جس دن پی ڈی ایم مارچ کریں گی اس دن کس کی فیئر ویل کا دن ہوگا،جس کا فیئر ویل ہوگا وہ جانتا ہے چائے پلانی ہے یا کھانا کھلانا ہے ،انصاف پر مبنی انصاف کے حامی ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

Facebook Comments