بدہ 24 اپریل 2024

پاکستان نے کتنی کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ؟ اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں

کورونا ویکسین

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے۔

دھرتی نیوزکے مطابق اسد عمر نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف طبی عملہ ہے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تعداد جلدی بڑھے گی، کوشش ہے کہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے آئے اور لوگوں کو لگنا شروع ہو جائے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کورونا کا معاملہ ختم ہوگیا ہے، احتیاط کی جائے۔

Facebook Comments