جمعہ 29 مارچ 2024

منشا پاشا لاہور پر بنائی جانے والی فلم ہیرا منڈی سے ناخوش

منشا پاشا

 پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا حالیہ واقعات سے متعلق آواز اٹھانے کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں۔

حال ہی میں منشا پاشا نے مشہور بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ہیرا منڈی (پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر بنائی جانے والی فلم) کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ  سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی ہیرا منڈی میں ہونے والے جسم فروشی کے کاروبار پر فلم بنائیں گے جو بہت زیادہ بجٹ سے بنائی جائے گی اور ایک شاندار کاسٹ پر مشتمل فلم ہوگی۔

 چنانچہ اس حوالے سے منشا پاشا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی۔

ادکارہ کا کہناتھا کہ بھارت ماضی قریب میں لاہور  کی بدنام ہیرا منڈی پر فلم بنارہا ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں افسانوی کہانیاں سینسر ہوتی ہیں اور جہاں ہر کوئی قابل قبول افسانے کیا ہے کیا نہیں سے متعلق بحث کرتا ہے تو دوسروں کو بیشتر مواقع حاصل ہوجاتے ہیں۔

منشا پاشا نے کہا کہ دوسرے ہمارے آبائی نظریات پر فلمیں بناتے ہیں انہیں برانڈ کرتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں، آخر میں جو باقی رہ جائے گا وہ یہ کہ ہم اپنی کہانیاں دوسروں کے منہ سے سنیں گے۔ افسوس۔

Facebook Comments