بدہ 24 اپریل 2024

موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟ تفصیلات سلامنے آگئیں

موٹروے

لاہور(دھرتی نیوز)موٹروےایم تھری لاہور سے عبد الحکیم ، ایم فور گوجرہ سے شور کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہ پر پتوکی،حبیب آ باد ، رینالہ خورد ، اوکاڑہ ،گیمبر ،ساہیوال ، ہڑپہ ، کسوال، چیچہ وطنی ،اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں دھند ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے۔

شہری سفر کے دوران آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Facebook Comments