جمعہ 26 اپریل 2024

آٹےکی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی

آٹے

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول میں مشکل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد میں آٹےکی قیمت 71 روپےکلو تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔

آٹا مہنگا ہونے کے باعث  چکی مالکان ہوں یا عام صارف سب ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہری حکومت سے سخت نالاں نظر آتے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کی صورت میں آٹا غریب آدمی کی دسترس سے بالکل باہر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ صوبے بھر میں آٹے کی قیمتیں 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں،

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت آٹا سستا ہوا ہے، وزیر اعظم کا بر وقت گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔

Facebook Comments