جمعہ 19 اپریل 2024

پی ڈی ایم کا پینڈال آج لورالائی میں سجے گا

پی ڈی ایم

کوئٹہ(دھرتی نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے زیر اہتمام اج بلوچستان کے شہر لورالائی میں جلسہ ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

لورالائی کے جلسے کی تمام تیاریا ں مکمل ہوچکی ہیں۔ جلسے سے آج پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے ناَئب صدر سردار یعقوب خان ناصر خطاب کریں گے۔

گزشتہ روز کوئٹہ پہنچنے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس طریقے سے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا ہے یہ تاریخی لمحات  ہیں۔ لورالائی میں بھی تاریخی جلسہ ہوگا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام جلعی مینڈیٹ لیکر آنے والے حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ ملک میں اگر دہشتگردی ختم ہوگئی ہے تو سانحہ مچھ کیسے رونما ہوا اور قبائلی علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کیوں ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم کے سر براہ  نے کہا کہ منزل تک پہنچنے میں گو وقت تو لگے گا اور مشکلات بھی ہیں لیکن حکمرانوں کو جانے میں زیادہ دیر نہیں لگی گی۔

انہوں نے کہا کہ آج  لورلائی میں عوام کا بڑا اجتماع ہوگا کیونکہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ یہ مینڈیٹ جعلی ہےعوام نے ان سلیکٹڈ کو مسترد کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کمزور نہیں ہوئی بلکہ  ہمیں تو ایک سے بڑا ایک جلسہ مل رہا ہے۔ ہماری تو یہ کوشش ہے کہ اس وقت تک حکومت کو ختم ہوجانا چاہئے تھا۔

Facebook Comments