بدہ 24 اپریل 2024

عمران خان کا کرکٹ پر راج آج بھی برقرار، کوہلی سمیت بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کرکٹ

لاہور(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان آج بھی کرکٹ کی دنیا میں بڑا نام ہیں جن کا ذکر کئے بغیر کرکٹ کی تاریخ کا تذکرہ مکمل نہیں ہوتا اور یہ جان کر آپ کو شائد ذرا بھی حیرت نہیں ہو گی کہ ان کی مقبولیت آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مقبولیت اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ’پیس سیٹرز‘ کے عنوان سے کروائی گئی پولنگ میں عمران خان فاتح قرار پائے۔ عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو شکست دی، جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا باﺅلنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دئیے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پانچ لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے اس پولنگ میں حصہ لیا اور عمران خان 47 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کو چھ فیصد اور میگ لیننگ کو 0.5 فیصد ووٹ ملے۔

Facebook Comments