جمعرات 21 جنوری 2021

‘سانحہ مچھ کے ذمہ داران جلد کٹہرے میں ہوں گے’ آرمی چیف کی سانحہ مچھ کے لواحقین کو یقین دہانی

راحیل شریف

کوئٹہ(دھرتی نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سانحہ مچھ کے ذمہ داران کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔آرمی چیف کوسدرن کمانڈہیڈکوارٹرزمیں سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی اور بلوچستان میں سکیورٹی چیلنجزسےمتعلق بھی آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان اورایران بارڈرزپرسکیورٹی انتظامات سےمتعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےہزارہ برادری کے ساتھ ملاقات کی اور لواحقین کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگااورلواحقین کو یقین دلایا کہ اندوہناک واقعہ میں ملوث افراد کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ہی ملک میں ترقی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔