جمعہ 26 اپریل 2024

دل کے دورے سے محفوظ رہنے کا سب سے بہترین اور آزمودہ طریقہ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے بتادیا

دورے

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) ورزش مجموعی جسمانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ورزش سب سے زیادہ دل کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ دل کے لیے ورزش کے اتنے فوائد ہیں کہ ان کا شمار ممکن نہیں۔

میل آن لائن کےمطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 90ہزار برطانوی شہریوں پر تجربات کیے۔ انہوں نے ان کا ورزش کا معمول چیک کی اور ان کو دل کا دورہ پڑے کے امکان کا جائزہ لیا۔

نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ ”جو لوگ مناسب وقت تک ورزش کر رہے تھے ان کو دل کا دورہ پڑنے اور سٹروک آنے کا خدشہ 46فیصد کم تھا۔

“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈن ڈوہرٹی کا کہنا تھا کہ ”یہ اپنی نوعیت کی آج تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے جس میں ورزش کے دل کی صحت کے لیے بے شمار فائدے سامنے آئے ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش ہماری سوچ سے کہیں زیادہ مفید ہے۔“

Facebook Comments