جمعرات 21 جنوری 2021

رحمٰن ملک اور سنتھیارچی کے ایک دوسرے خلاف مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی

رحمن ملک

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور امریکی خاتون سنتھیارچی نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کے درخواستیں دائر کردی ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق امریکی خاتون اور رحمٰن ملک کے وکلاء نے مقدمات کی واپسی کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں،سنتھیارچی نے رحمن ملک کے خلاف دائر زیادتی کے اپنے مقدمے کو واپس لینے کے لیے وکیل کو ہدایات دے دی ہیں۔سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز نے زیادتی کے مقدمے کی واپسی کی ہدایت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف رحمٰن ملک نے بھی سنتھیارچی کے خلاف اپنی اندراجِ مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی ہے،امریکی خاتون اور سابق وزیر داخلہ کی متفرق درخواستوں پر کل(جمعرات کو ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق فریقین کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔