جمعرات 21 جنوری 2021

“کنیزاول نے آج جھوٹ کے نئے ریکارڈ قائم کیے”فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کے الزامات کا کرارا جواب دے دیا

فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری اوران کے ابا جی کی کرپشن پر براڈ شیٹ نے مہر ثبت کردی ہے،یہ کل بھی چور تھے، آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے،کنیزاول نے آج جھوٹ کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ کرپشن کے وائرس کے خاتمے کیلئے بھی پرعزم ہیں،سابق حکمرانوں نے ہر سطح پر کرپشن کے وائرس کو پھیلایا،عوام جانتے ہیں کہ ملکی دولت کو کس نے بے دردی سے لوٹا؟ملک کو کنگال کرنے والوں کواپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے صوبےمیں کورونا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی کیسوں کی تعداد14 لاکھ چھ ہزار پانچ سو 25 تک پہنچ چکی ہے،24 گھنٹے میں کورونا کے 509 نئے مریض سامنے آئے اور کورونا کے24 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار تین سو 23 ہو چکی ہے،24گھنٹے کے دوران چودہ ہزار پانچ ٹیسٹ کئے گئے،اب تک چھبیس لاکھ چالیس ہزار آٹھ سو تئیس افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔