ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

سزائے موت

سعودی عرب میں قتل کے جرم میں خاتون اور غیرملکی شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مقامی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرمان کی سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

سعودی خاتون ھتون بنت علی مجیدہ اور نائجیریا کے احمد ابکر عثمانی کو کئی سال قبل شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

بدھ کے روز مکمہ مکرمہ ریجن میں سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

مجرمان نے منصوبہ بندی کر کے بندر بن مجحود الزہرانی کو قتل کیا تھا، دونوں مجرمان نے گھر میں گھس کر شہری کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

فوجداری عدالت میں مجرمان پر جرم ثابت ہونے سزائے موت سنائی گئی اور اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کی۔ آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔

Facebook Comments