جمعرات 18 اپریل 2024

وہ شخصیات جنہیں شوبز انڈسٹری نے مکمل بدل ڈالا

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد عام سی شخصیات بھی پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور شخصیات بنتی چلی گئیں، ان میں سے کوئی آج حسن کے باعث مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے تو کہیں کوئی اپنی ورسٹائل اداکاری کی بدولت تعریفیں سمیٹ رہا ہے۔

آج کسی فیشن یا ٹرینڈ کا ذکر ہو تومداحوں کے لیے پہلی ترجیح شوبز شخصیات اور ان کا پہناوا تصور کی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ یہی شوبز شخصیات شوبز انڈسٹری جوائن کرنے سے پہلے یا شوبز میں آغاز کے دوران کیسے نظر آتی تھیں اور شوبز میں آنے کے بعد ان میں کتنی تبدیلیاں آئیں۔

ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت ہیں، ماہرہ خان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے مقبولیت حاصل کی اور وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے مکمل طور پر خود کو تبدیل کر لیا۔

عروہ ماورا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول بہنیں عروہ اور ماورہ بھی ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت کی بلندیاں حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں، یقینا آپ عروہ اور ماورہ کی ماضی کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

ہانیہ عامر

ہانیہ عامر پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ ہیں، انہوں نے کم وقت میں اپنی معصومیت، حسن اور اداکاری کی بدولت بہت مقبولیت حاصل کی لیکن ماڈلنگ شروع کرنے کے بعد ہانیہ کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

فیصل قریشی

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی جتنی حیران کن اداکاری کرتے ہیں اتنی ہی حیران کن شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ شوبز انڈسٹری دیگر شخصیات کی طرح فیصل قریشی کی شخصیت میں بھی ایک مکمل تبدیلی کا سبب بنی۔

ہمایوں سعید

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہیں ماہ و سال چھو کر نہیں گزرتے لیکن ہمایوں بھی آغاز میں اتنے ہینڈسم نہیں تھے جتنے اب نظر آتے ہیں۔

عاطف اسلم

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی مسحور کن آواز کے مداح تو سب ہی ہیں لیکن ان کی وجیہہ شخصیت بھی ان کی مقبولیت میں کسی طور پیچھے نہیں، تاہم عاطف اسلم کی ماضی کی تصویر ان کے مداحوں کو لمحے بھر کے لیے ضرور دنگ کر دے گی۔

Facebook Comments