ھفتہ 20 اپریل 2024

مشیر داخلہ واحتساب کاعظمیٰ بخاری کو50 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس

عظمیٰ بخاری

لاہور(دھرتی نیوز) مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے عظمیٰ بخاری کو50 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق شہزاداکبرکاکہناہے کہ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری نے مجھ پرکرپشن لینے کے الزامات لگائے ہیں ،عظمیٰ بخاری کو الزام لگانے پر لیگل نوٹس بھیجا ہے ۔

نوٹس میں کہاگیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے جوالزامات لگائے انہیں ثابت کرنا ہوگا،عظمیٰ بخاری الزامات ثابت نہیں کرتیں توعدالت میں سامنا کریں ،شہزاداکبر کاکہناہے کہ عظمیٰ بخاری اپنے جھوٹے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں۔

Facebook Comments