جمعرات 28 مارچ 2024

سعودی عرب نے سخت سردیوں میں پاکستانیوں کیلئے ’ تحفہ ‘ بھیج دیا گیا ، یہ کھجوریں نہیں بلکہ ۔۔۔

سعودی عرب

پشاور (دھرتی نیوز)سعودی سفارتخانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ” کنگ سلمان ریلیف نے مستحق افراد امدادی سامان تقسیم کر دیاہے جس میں رضائیاں ، گر شالیں اور ملبوسات شامل ہیں ۔

سعودی سفارتخانے کے مط ابق خیبرپختون خوا میں موسم سرما کے امداد ی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، پیکج کے تحت شانگلہ ، سوات اور چترال کا امدادی سامان تقسیم کر دیا گیاہے ، اسلام آباد میں بھی مستحق گھرانوں میں امداد کی تقسیم کی گئی ۔پیکج میں 45 ہزار 100 رضائیاں، 22 ہزار 550 کٹس اور گرم شالیں شامل تھیں۔

سعودی سفارتخانے کا کہناتھا کہ کنگ سلمان ریلیف پیکج میں 20 کروڑ کا امدادی سامان شامل تھا ، این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور غیر سرکاری تنظیم نے سامان کی تقسیم کی ۔کنگ سلمان ریلیف پیکج سے ایک لاکھ 35 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

Facebook Comments