ھفتہ 20 اپریل 2024

نوجوان لڑکی ایسا لباس پہن کر آگئی کہ جہاز پر چڑھنے سے ہی روک دیا گیا

ماسک

ایڈیلیڈ (دھرتی نیوز) آسٹریلیا میں ایک نوجوان لڑکی کو انتہائی باریک لباس پہننے کی وجہ سے طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق 23 سالہ کیتھرائن بامفورڈ نامی لڑکی نے آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے گولڈ کوسٹ کی ورجن آسٹریلیا کی فلائٹ میں سیٹ بک کرارکھی تھی ۔ جب وہ ایئر پورٹ پر آئی اور جہاز میں سوار ہونے لگی تو اسے جہاز میں سوار ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ اس کا لباس انتہائی باریک ہے اور اسے یہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

کیتھرائن کے مطابق سٹاف کی ایک خاتون رکن اس کے پاس آئی اور لباس کے بارے میں بات کی۔ یہ سن کر انہیں لگا کہ انہیں عوامی طور پر بے عزت کیا جا رہا ہے۔ ’یہ سن کر مجھے دھچکا لگا اور حیرانی بھی ہوئی کیونکہ میرا لباس اتنا بھی باریک نہیں تھا۔‘ کیتھرائن نے ایئر لائن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے اس عمل کی معافی مانگی جائے۔

Facebook Comments