جمعرات 25 اپریل 2024

ترک صدرطیب اردوان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

طیب اردوان

انقرہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت  ویکسین لگوا لی ہے۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال دو لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد تین کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

ترکی نے جمعرات سے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Facebook Comments